اسلام آباد ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر


اسلام آباد ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر

اسلام آباد نظام عدل نیوز /ظاہر حسین کاظمی 
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق   ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو بھی آفیسر اپنے کام میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کرے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے، پراپرٹی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے کہ لوگوں کی خدمت کریں،ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، کام کریں گے تو محکمے کا نام روشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ نے کرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اجلا س میں ایس ایس پی  آ پر یشنز ملک جمیل ظفر، تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی آئی جی آ پر یشزنے تمام زونز کے کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے پوچھ گچھ کی، کمزور کارکردگی دکھانے اور سونپے گئے ٹاسک پورے نہ کرنے پر شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لئے۔ انہو ں نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی آفیسر اپنے کام میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کرے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، تمام افسران خصوصا ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پرفارمنس دکھائیں، قتل کے مقدمات میں اشتہاری اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں،مقدمات کے چالان اور برآمدگی کی شرح میں اضافہ کیا جائے، پنڈنگ مقدمات کو اگلے پندرہ دنوں میں یکسو کر کے رپورٹ بھجوائیں زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، سنیپ چیکنگ کے دوران صرف مشکو ک افراد کو چیک کریں،بلاوجہ کسی بھی شہری کو تنگ نہ کیا جائے، تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے علا قوں میں ڈیو ٹی سے قبل ایگل اسکو اڈ پر ما مو ر عملہ کو بر یف کر یں، پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئیں، منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، ہمیں اللہ کی مخلوق کی خدمت اور حفاظت کے لئے چنا گیا ہے، اس لئے ہر افسراپنے کام کو نیک نیتی اور مکمل دلچسپی کے ساتھ سرانجام دے۔ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا، ہم عوام کے خادم ہیں اس لئے ان کی جان و مال کا تحفظ بھی ہمارا اولین فرض ہے۔

Post a Comment

0 Comments