پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے
نظام عدل نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکلاء کے ذریعے عدالت عالیہ میں براہ راست تقریر نشر نہ کرنے پر درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے اپنی تقریر میں شہباز گل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا،تقریر میں ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات کی تھی،قانونی کارروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے، میری تقریر کو غلط طور پر نفرت انگیز تقریر کے طور پر لیا گیا،کسی کو بھی قانون کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کا براہ راست تقرر نشر کرنے پر پابندی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے
0 Comments