سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سٹاپ لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے
اسلام آباد نظام عدل
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ سٹاپ لسٹ میں نام شامل کیا جانا غیر قانونی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے،بیرون ملک جانے کیلئے چھٹی لی ، 25اگست سے 25 ستمبر تک چھٹی منظور ہو چکی ہے،چھٹی لینے کے بعد پتہ چلا نام سٹاپ لسٹ میں دوبارہ شامل ہے،عدم اعتماد پر ووٹنگ کی رات ہی نام سٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا تھا،18اپریل کو ہائیکورٹ نے ہمارے نام سٹاپ لسٹ سے ہٹانے کا حکم دیا تھا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
0 Comments