سیلاب زدگان کی اگر بروقت مالی امداد نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں اور تاریخ ہمیں کھبی معاف نہیں کرے گی ، پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سیلاب زدگان کی اگر بروقت مالی امداد نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں اور تاریخ ہمیں کھبی معاف نہیں کرے گی ، پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی

سیلاب زدگان کی اگر بروقت مالی امداد نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں اور تاریخ ہمیں کھبی معاف نہیں کرے گی ، پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی
 
اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
جس طرح پورے ملک میں جماعت اہلسنت پاکستان کے قائدین کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی مالی امداد کے حوالے سے کیمپس لگائے گے ہیں وہاں پر ہی اگر دیکھا جائے تو جماعت اہلسنت کے اسلام آباد سے قائدین نے بھی سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے کیپمس لگائے ہیں اس موقع پر قائدین جماعت اہلسنت اسلام آباد نے اپیل کی ہے کہ اس وقت لاکھوں کی تعداد میں قدرتی آفت سیلاب سے عوام گھروں سے بے گھر ہوچکے ہیں انکے قیمتی جانور سیلاب پانی کی نظر ہوچکے ہیں سیلاب زدگان میں  ذیادہ تعداد بچوں بزرگوں کی ہےاگر بروقت انکےلیے مالی امداد نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں اور تاریخ ہمیں کھبی معاف نہیں کرے گی  ان کا کہنا تھا اس وقت ضرویات ذندگی کی تمام تر اشیاء سے سیلاب زدگان محروم ہوچکے ہیں یہ وقت ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں بہنوں بیٹوں بیٹیوں کا ساتھ دیتے ہوئے دل کھول کر مالی امداد کریں اس موقع پر صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے سیلاب زدگان کی مالی امداد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے لیے خصوصی دعائیں۔ بھی کیں ہیں ایک موقع پر انکا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان اس وقت ہمیں پکار رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ انکی مالی امداد دل کھول کر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں انکا کہنا تھا کہ پاک افواج جس طرح سیلاب زدگان کی بحالی اور محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے کام کررہی ہے قابل تحسین ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گئے  

Post a Comment

0 Comments