اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت پولیو تدارک مہم کی پرفارمنس بریفنگ کا اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت پولیو تدارک مہم کی پرفارمنس بریفنگ کا اجلاس

اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 

اسلام آباد  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت پولیو تدارک مہم  کی پرفارمنس بریفنگ کا اجلاس 

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز ,مجسٹریٹس اور ڈبلیو ایچ او ، ضلعی صحت ڈیپارٹمنٹ ، یونیسف اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

اربن اور رورل ایریاز کے فیلڈ افسران نےڈیلی پرفارمنس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آج کے دن تقریباً  80000 بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی گئی۔ 

ٹول پلازوں، گھروں ، سکولز اورمارکیٹس میں پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ 

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیں کہ ٹیموں کو مزید فعال کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے رہ نہ جائے۔ 

اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی سی

کچھ جگہوں ہر شکایت ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے منع کر رہے ہیں ۔ ڈی سی

ان والدین سے گزارش ہے کہ پولیو خاتمے کے لیے تعاون کریں ۔

Post a Comment

0 Comments