نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے سیلاب متاثرین کے لیے ضروری سامان کی ترسیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا
خصوصی تعاون راجہ بشیر کیانی اور راجہ ادریس کیانی و فیملی ممبران آف ددھوچھہ راولپنڈی نے کیا
سیلاب متاثرین کے لیے تقریبا دو کروڑ روپے سے زائد کے امپورٹڈ گارمنٹس جس میں بچے بچیوں اور بڑوں کے لئے سلے ہوئے کپڑے الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیئے گئے
ددھوچھہ راولپنڈی میں ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی اعلی قیادت کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب کا انعقاد 30 اگست کو مشہور و معروف کاروباری سماجی و سیاسی شخصیات راجہ بشیر احمد کیانی اور راجہ ادریس احمد کیانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی
پاکستان کا گکھڑ فیڈریشن کی نمائندگی چیئرمین کرنل طارق کمال کیانی چیف آرگنائزر کیپٹن فاہز اختر کیانی جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی وائس چیئرمین راجہ خالد محمود کیانی راجہ محمد تاج کیانی محمد منیر راجہ سیکرٹری اطلاعات شاہد کیانی جوائنٹ سیکرٹری زبیرکامران کیانی اور محمد جاوید کیانی چک کامدار نے کی
الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران ۔ برگیڈیئر ریٹائرڈ حمید اقبال کرنل خلیل اور عمران نے سیلاب متاثرین کی امداد وصول کی
اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی قیادت اور۔ نالخصوص راجہ بشیرکیانی اور راجہ ادریس کیانی کا شکریہ ادا کیا
0 Comments