اسلام آباد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ سپل ویز کے گیٹ کھولنے کا فیصلہ
راول ڈیم کے سپل ویز آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کھول دئیے جائیں گے
سپل ویز شام سات بجے تک کھولے جائیں گے۔
ملحقہ علاقوں میں تمام ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں ۔
دفعہ 144 کی وجہ سے لوگوں کی نالوں کے قریب جانے پر پابندی ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر رورل کی نگرانی میں مانیٹرنگ کیمپس متحرک کر دئیے گئے ہیں ۔
اس سلسلے میں راولپنڈی انتظامیہ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔
0 Comments