فائلر فوٹو
نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد ہائی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کیخلاف عمران خان کا بیان
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت
جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ سماعت کی
ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون
یہ قابل اعتراض ریمارکس کب دیے گئے ہیں؟ جسٹس محسن اختر کیانی کا استفسار
20 اگست کو عمران خان نے ایف نائن پارک میں یہ ریمارکس دیے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد
عمران خان نے کہا زیبا صاحبہ آپ کو شرم آنی چاہیے ہم آپ کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، ایڈووکیٹ جنرل
عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق یہ ریمارکس دیے، ایڈووکیٹ جنرل
وہ کونسا کیس سن رہی تھیں جس پر یہ ریمارکس دیے گئے؟ جسٹس محسن اختر کیانی کا استفسار
ایڈیشنل سیشن جج شہباز گِل سے متعلق کیس سن رہی تھیں، ایڈووکیٹ جنرل
عمران خان مسلسل اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد
کسی بھی جماعت کو اب اداروں کے خلاف بیانات سے روکا جانا چاہیے، ایڈووکیٹ جنرل
عمران خان نے عدلیہ پر عوام کا اعتماد ختم کرنے کی کوشش کی، ایڈووکیٹ جنرل
زیرالتواء کیس میں کوئی ریمارکس کس طرح دے سکتا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی
یہ آپکا معاملہ نہیں ہے یہ عدالت اور ملزم کے درمیان ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
ہماری عدلیہ کء تضحیک کی کوشش کی گئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
اگر یہی ماحول بنانا ہے تو ملک میں کام تو ہو گا ہی نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
عوام کی امید عدالتیں ہیں وہ بھی کام چھوڑ دیں تو کیسے چلے گا، جسٹس محسن اختر کیانی
جو بھی عدالت کسی کے خلاف فیصلہ دے گی اسکے خلاف بیانات دینا شروع کر دینگے؟ جسٹس محسن اختر کیانی
کیا یہ چاہتے ہیں کہ لوگ اٹھیں اور خود اپنا انصاف کرنا شروع کر دیں؟ جسٹس محسن اختر کیانی
اس رتنے کے آدمی جو وزیراعظم رہ چکا وہ ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ کیس میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں تو سوال کا جواب دیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
کیا عمران خان کو نوٹس جاری کیا جائے یا شوکاز نوٹس ہونا چاہیے؟ عدالت کا ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار
بادی النظر میں یہ کیس شوکاز نوٹس کا ہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد
خاتون جج کا نام لے کر اس طرح کی گفتگو کی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی
انوسٹی گیشن میں تو کورٹس بھی مداخلت نہیں کرتیں، جسٹس محسن اختر کیانی
آپ تو ایسے دلائل دے رہے ہیں کہ آپ نے درخواست دی ہو، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب
ایک خاتون جج کو دھمکی دی گئی، اگر یہ ماحول بنانا ہے تو کام تو ہو گا ہی نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
پورے پاکستان میں ججز کام کر رہے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
کورٹ جو فیصلہ دے گی تو اس کے خلاف تقریریں شروع کر دیں گے؟ جسٹس محسن اختر کیانی
ملک کے وزیر اعظم رہنے والے لیڈر سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں کی جا سکتی، جسٹس محسن اختر کیانی
عام آدمی کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں کہ وہ اٹھے اور اپنا انصاف خود شروع کر دے؟ جسٹس محسن اختر کیانی
کیا جس خاتون جج کو دھمکی دی گئی اس کو اضافی سیکورٹی دینے کو تیار ہیں؟ عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار
0 Comments