فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات : عمران خان کا ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار
آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند: عمران خان کا تحریری جواب
دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا: عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب
عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا
تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا
عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی قرار دے دیا
پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے: عمران خان کا جواب
الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی : عمران خان کا ایف آئی اے کے نوٹس کا تحریری جواب
الیکشن کمشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیںکرسکتا: عمران خان کا جواب
ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں : عمران خان کا جواب
جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے: عمران خان کا جواب
سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے : عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب
الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل : عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب
ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں
0 Comments