اسلام آباد تھانہ لوہی بھیر کی حدود بھمبرتراڑ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معاملہ اندھے قتل ٹریس ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد تھانہ لوہی بھیر کی حدود بھمبرتراڑ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معاملہ اندھے قتل ٹریس ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد تھانہ لوہی بھیر کی حدود بھمبرتراڑ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معاملہ  اندھے قتل ٹریس ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا



اسلام آباد(نظام عدل نیوز اسلام آباد /سید ظاہر حسین کاظمی ) ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کیپیٹل پولیس تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم جدید ٹیکنکل ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کر کے اس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے رقم کے لین دین پر قتل کے بعد مقتولہ کی نعش ویران جگہ پر پھینک دی، ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حا صل کرلیا گیا، 
  تفصیلا ت کے مطا بق مورخہ 19.07.22کو معزز شہری کی اطلاع پر تھانہ لوہی بھیر پولیس نے رتی کسی گاؤں سے نامعلوم عورت کی نعش کو برآمد کر کے مقدمہ نمبر 751 مورخہ 19.07.22بجرم 302 پولیس کی مدعیت میں درج رجسٹر کیا۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے وقوعہ کانوٹس لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی رورل اور اے ایس پی سہالہ سرکل اسلام آباد کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم نعش کے فنگر پرنٹس ٹریس کروائے فنگر پرنٹس رپورٹ سے نامعلوم نعش کی شناخت فوزیہ مشتاق دختر مشتاق مسیح ساکن نیو مل راولپنڈی کے نام سے ہوئی جس پر نعش حوالے ورثا کی گئی دوران تفتیش اندھے قتل کی لرزا خیز واردات میں اہم پیش رفت سامنے آئی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنکل ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم وجاہت رشید ولد رشید کمال جو کہ علی پور فراش میں ماسٹر تھا کو ٹریس کیا اور تفتیش عمل میں لائی دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ نے کینڈا جانے کے لیے مجھے مبلغ چھ لاکھ روپے دئیے تھے جس کی ضمانت کے طور پر میں نے مقتولہ کو چیک دیا جو کہ مورخہ 18.07.22کو کیش ہونا تھا  جو کہ میں نے مقتولہ کو 17.07.22کی رات کو اسے قتل کر دیا تا کہ وہ چیک کیش نہ کروا سکے اور نہ ہی لین دین کے متعلق کسی کو بتا سکے اور بعد از قتل نعش مقتولہ ویران جگہ پر پھینک دی جسکی ملزم نے دوران ریمانڈ درست نشاندہی کروائی پولیس ٹیم ملزم کا ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے مزید تفتیش مقدمہ عمل میں لا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments