سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے

فائل فوٹو 
نظام عدل نیوز اسلام آباد 

سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر  رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے ہیں۔رجسٹرار آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا، اعتراض کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائیکورٹ کیسے آگئے؟رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مقدمے کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

Post a Comment

0 Comments