وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی

نظام عدل نیوز 
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، مریم نواز اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ افسران کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیاسی اور قانونی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ قانونی کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور سیاسی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ ہوں گے۔

قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی  اور سیاسی کمیٹی سیاسی محاذ پر اقدامات تجویز کرے گی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی کمیٹی کی رائے کی روشنی میں کابینہ سے کارروائی کی منظوری لی جائیگی۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد آئین کے آرٹیکل سترہ اور باسٹھ ون ایف کے تحت عمران نیازی کے خلاف کارروائی ضروری ہے، فیصلے نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ اور امپورٹڈ پارٹی ہے۔

Post a Comment

0 Comments