اسلام آبادیوم شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادیوم شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آبادیوم شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب۔ 

ڈی آئی جی جی لاء اینڈ آرڈر فرید شاہ، ڈی آئی ہیڈکوارٹرز اویس احمد اور ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر شہداء پولیس کی فیملیز، سماجی شخصیت، پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی لازوال قربانیاں اپنی مثال آپ ہیں،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز

پولیس جوانوں نے شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز

 شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز

شہداء پولیس کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انکے پیاروں نے اپنا آج  ہمارے کل کو محفوظ کرنے کیلئے قربان کر دیا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز 

شہداء پولیس کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے پولیس لائن میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

04 اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ضلع بھر میں مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کی فیملیز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے،


Post a Comment

0 Comments