اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ شروع

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ شروع


اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ شروع ۔
 
نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 

تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن شریف آباد اور گردونواح میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے 15مشکوک افراد کو تھانہ میں شفٹ کیا 40گھروں کی جامع تلاشی،65مشکوک افراداور05گا ڑیوں اور 10 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں 
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی، سی ٹی ڈی آپریشن کے زیرنگرانی مقامی پولیس،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے کورال کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران15 مشکوک افراد کو تھانہ میں شفٹ کیا گیا جبکہ 40 گھر وں کی جامع تلاشی،65شکوک افراد اور05گاڑیوں کو چیک کیاگیا، جبکہ ایک گاڑی کو تھانہ میں شفٹ کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاؤ ن مزید تیز کریں اور بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments