اسلام آ باد کیپیٹل پولیس سی آئی اے ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑا ایکشن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آ باد کیپیٹل پولیس سی آئی اے ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑا ایکشن



 اسلام آ باد کیپیٹل پولیس سی آئی اے ٹیم کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑا ایکشن۔
 بینکوں کے باہر شہریوں کو لوٹنے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ شانی بٹ ڈکیت گروہ کے دو ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ 60 تولہ طلائی زیورات مالیتی97لاکھ روپے، نقدی تین لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ دو عدد 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد، ڈی آئی جی آ پریشنز کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے برآمد ہونے والے طلائی زیورات اور نقدی تقریب کے دوران انکے اصل مالکا ن کے حوالے کر دیں،
 تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس ایس پی انو سٹی فرحت عباس کاظمی نے ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن رخسار مہدی کی زیر نگرانی سی آئی اے پولیس کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے گئے، جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورز کی مدد سے تھانہ انڈسٹریل ایر یا کے علاقے میں بینکوں کے باہر ریکی کرکے شہریوںسے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ شانی بٹ گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیاگیا، ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ 60تولہ طلائی زیو رات مالیتی 97لا کھ روپے، نقدی تین لا کھ روپے، وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اوردو تیس بور پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت طاہر اسلام اور نزاکت حسین کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا میںمختلف مقدمات درج ہیں، ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کی ہد ایت پر ایس ایس پی انو سٹی فرحت عبا س کا ظمی نے گزشتہ روز برآمد شدہ طلا ئی زیو رات اور نقدی ایک تقریب کے دوران ان کے اصل مالکان کے حو الے کر دئیے،ما لکان نے مسروقہ طلا ئی زیو رات اور نقدی واپس ملنے پر انتہا ئی خوشی کا اظہا ر کر تے ہو ئے اسلام آ باد کیپیٹل پو لیس کا تہہ دل سے شکر یہ اد ا کیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments