زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیوشن ٹیچر کو سزائے موت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیوشن ٹیچر کو سزائے موت

زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے  ٹیوشن ٹیچر کو سزائے موت
نظام عدل نیوز 

زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے  ٹیوشن ٹیچر کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ عدالت نے ساتویں کلاس کی طالبہ کو نامناسب طریقے سے ہراساں کرن میں ناکامی پر ٹیچر عادل زیب کو سزائے موت سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا تھا جہاں پر ایک ٹیچر عادل زیب نے اپنے طالبہ کو زیادتی کیلئے ہراساں کیا لیکن جب اسے ناکامی ملی تو اس نے غصے میں طالبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ خیال رہے کہ عادل کو پولیس نے12فروری کو 2022کو جرم کے ارتکاب کرنے پر گرفتار کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے صرف چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments