عمران نیازی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین توڑا، سعد رفیق

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عمران نیازی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین توڑا، سعد رفیق


عمران نیازی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین توڑا، سعد رفیق 

اسلام آباد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران نیازی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین توڑا

خواجہ سعد رفیق نے کہا عمران خان کے انجام تک فارن فنڈنگ پر بات ہوتی رہے گی۔ دوسروں کو طعنے دینے والوں نے خود اکاؤنٹس چھپائے۔ بتایا جائے باہر سے پیسے دینے والوں کا کیا ایجنڈا تھا۔ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، انکے گناہ ہمارے سر آ گئے ہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بدترین حالت میں پھینک کر عمران خان حکومت سے نکل گیا۔ ہم نے سیاسی مقبولیت کو داؤ پر لگایا اور پاکستان کی معیشت کو بچایا۔

لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے دعوی کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑا اور ڈالر سستا ہو گیا۔

وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو معلوم تھا کہ انہوں نے چوری اور مکاری کی ہے، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عمران خان کو فی الفور تحریک انصاف کے سربراہ کے طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

Post a Comment

0 Comments