اسلام آباد کیپیٹل پولیس نےسابق وزیراعظم سے سکیورٹی واپس نہیں لی۔
اس حوالے سے غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزراءاعظم کی مروجہ سکیورٹی دی جا رہی ہے۔
جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔
مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔
دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
0 Comments