بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
شہباز گل نے اپنے وکلا کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کے فیصلے کو چیلنج کیا
ایڈیشنل سیشن جج ، آئی جی اورایس ایس پی اسلام آباد،ایس ایچ او کوہسار اور مدعی مقدمہ درخواست میں فریق
شہباز گل کو 9 اگست کو گرفتار کر کے 10 اگست کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ، درخواست
جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، درخواست
12 اگست کو شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے جودیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا، درخواست
پراسیکیوشن نے مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے آرڈر کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا، درخواست
ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جس آرڈر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، درخواست
اسلام آبادہائی کورٹ نے درخواست کو دوبارہ زیر غور لا کر نئے سرے سے فیصلہ کرنے کی ہدائت کی ، شہباز گل کی درخواست
ایڈیشنل سیشن جج نے 17 اگست کو شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا، درخواست
شہباز گل کومزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے، استدعا
0 Comments