فواد چوہدری شہباز گل سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے
گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے سابق وزیر فواد چوہدری، علی نواز اعوان اور خرم نواز نے ملاقات کی جو بخشی خانہ انچارج کے کمرے میں ہوئی۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پارٹی چیئرمین کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے بلآخر ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے سابق وزیر فواد چوہدری، علی نواز اعوان اور خرم نواز نے ملاقات کی جو بخشی خانہ انچارج کے کمرے میں ہوئی۔
کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا جب کہ علی نواز اعوان نے کہا کہ جلد شہبازگل کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
0 Comments