راولپنڈی پولیس کے ڈویژن پوٹھوہار میں ڈاکو راج برقرارجی پی او صدر راولپنڈی سے کرنسی تبدیل کروا کر گھر واپس جانےوالا شہری لوٹ گیا
نظام عدل نیوز راولپنڈی
راولپنڈی پولیس کے ڈویژن پوٹھوہار میں ڈاکو راج برقرارجی پی او صدر راولپنڈی سے کرنسی تبدیل کروا گھر واپس جانے والے شہری سے افشاں کالونی تھانہ ریس کورس کی حدود میں تین مسلح مؤٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دس لاکھ روپے سے زائد لوٹ لی۔افشاں کالونی کے رہائشی نے تھانہ ریس کورس کو بتایا کہ فرانس سے آئے ہوئے بھائی انور احمد بھٹی ہمراہ صدر راولپنڈی سے 4450 یورو تبدیل کروائے۔واپسی پر گھر کے بالکل باہر پہنچے تو بدوں نمبر ہنڈا مؤٹر سائیکل سوار تین کس لڑکوں نے گن پوائنٹ پر رقم والا بیگ جس میں ساڑھے دس لاکھ روپے سے زائد تبدیل شدہ رقم سمیت پاسپورٹ اور ائیر ٹکٹ تھا چھین کر فرار ہوگئے۔پوٹھوہار ڈویژن میں دیگر واقعات میں تھانہ نصیر آباد کی حدود سے محمد سیلم سے گن پوائنٹ پر دو اشخاص نے دس ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ واہ صدر کی حدود مختلف پیش آئے واقعات میں غریب مزدور محمد اسحق کے گھر دو ڈاکو گھس گئے اور گن پوائنٹ پر 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔اسی تھانہ کی حدود سے محمد سرور سے دس ہزار روپے مالیتی فون اور نقدی جبکہ ایک اور واردات میں محمد شعیب سے گن پوائنٹ پر ستائیس ہزار روپے نقدی آور موبائل فون چھین لیا گیا۔علاوہ ازیں راہ زنی, چوری ،اور مؤٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے اثاثوں سے محروم کر دیئے گئے ۔
0 Comments