سیلاب کی سیم نالے میں بڑا شگاف پڑگیا
تباہی کاریاں جاری سانگھڑ ڈوبنے کا خطرہ،
عوام نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو فوری اقدامات کرنے اور ضلع سانگھڑ میں پاک فوج تعینات کرنے کی اپیل کردی
ہزاروں کیوسک پانی تیزی کے ساتھ سانگھڑ کی جانب بڑھ رہا ہے، عوام پریشان
سانگھڑ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے سیم نالے میں بڑا شگاف پڑ چکا ہے اور ہزاروں کیوسک پانی سانگھڑ کی جانب بڑھ رہا ہے، عوام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پانی کا بہاو اسی تیزی کے ساتھ جاری رہا تو سانگھڑ شہر کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔
سانگھڑ کے عوام نے اپیل کی ہے کہ ضلع میں فوری طور پر پاک فوج کو تعینات کردیا جائے تو بڑے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے.
0 Comments