ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر ڈئریکٹر ایگریکلچر وقار انور نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کے فارم ہاؤسز کا وزٹ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر ڈئریکٹر ایگریکلچر وقار انور نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کے فارم ہاؤسز کا وزٹ

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر ڈائریکٹر ایگریکلچر وقار انور نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کے فارم ہاؤسز کا وزٹ کیا۔

خصوصی طور پر جانوروں میں لمپی سکن بیماری کے حوالے سے اقدامات کا معائنہ کیا۔ 

ان کے ہمراہ محکمہ لائیوسٹاک کے ماہرین اور دیگر متعلقہ سٹاف بھی تھا۔

نیلور اور آڑھا سمیت دیگر یونین کونسلز میں فارم ہاوسز کو چیک کیا گیا۔

ان جانوروں کے فارمز میں لمپی سکن بیماری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس وقت اسلام آباد میں جانوروں میں جلدی بیماری انڈر کنٹرول ہے۔ 

بروقت ویکسینیشن اور علاج کے باعث کم جانور اس بیماری کا شکار ہوئے۔ 

جو جانور کچھ اس بیماری سے متاثر ہوئے تھے ویکسینیشن کی وجہ سے بہتر ہورہے ہیں۔ 

ڈائریکٹر ایگریکلچر نے متعلقہ اداروں کو انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں ۔

لوگوں کو اس بارے آگاہی کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ 

بیماری کے کنٹرول کے لئےفری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments