دورہ نیڈرلینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

دورہ نیڈرلینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

دورہ نیڈرلینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان 

نظام عدل نیوز 

نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کو قومی اسکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور حارث رؤف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیئے گئے۔ امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی دورہ نیدرلینڈز کا حصہ ہوں گے۔ نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Post a Comment

0 Comments