کیپیٹل پولیس کا مو ٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس کا مو ٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری

کیپیٹل پولیس کا مو ٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری،

                           
 اسلام آ باد( نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی ) کیپیٹل پولیس کا مو ٹر سائیکل چوری اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری،
 پبلک مقامات اور جلو سوں میں جیب تر اشی میں ملوث گروہ کے پانچ ارکان سمیت 12ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے دو مسروقہ موٹرسائیکل، مسروقہ نقدی، موبائل فون، بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
                                                                                                                                                                                       تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران مو ٹر سائیکل چوری، جیب تر اشی اور منشیا ت فروشی میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل، مسروقہ نقدی، مو با ئل فون، بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ شالیمار پولیس ٹیم نے پبلک مقاما ت اور جلو سوں میں جیب تر اش گر وہ کے پا نچ ارکا ن گرفتارکرلئے، ملزمان کی شناخت محمد آ صف، اکرم اللہ، سلمان، عبدالغفا ر اور علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم اور مو با ئل برآمد کرلیے گئے،مزید تفتیش جاری ہے، تھا نہ سیکرٹر یٹ پولیس نے ملزم اکثر کو گرفتار کرکے 115گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، آ بپا رہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم دانیال کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1110گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، لو ہی بھیر پولیس نے ملزم اختر منیر خا ن سے پسٹل 32بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد ابر اہیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے مو ٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان ندیم اختر اور جہا نگیر خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور آ لا ت مو ٹر سائیکل چوری برآمد کرلیے، تھا نہ نو ن پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم لعل زمان کو گرفتار کرکے 5005 گر ام چرس برآمدکرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریو ں کے جا ن و ما ل کے تما م تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہر یو ں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے سا تھ تعاون کر یں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر فوراً اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments