پنجاب پولیس کی طرف سے کل صوبہ بھر میں کل چار اگست کو”یوم شہدائے پولیس منانے کا اعلان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پنجاب پولیس کی طرف سے کل صوبہ بھر میں کل چار اگست کو”یوم شہدائے پولیس منانے کا اعلان

پنجاب پولیس کی طرف سے کل صوبہ بھر میں کل چار اگست کو”یوم شہدائے پولیس منانے کا اعلان 


نظام عدل نیوز اسلام آباد /ظاہر حسین کاظمی المشہدی 
 کل صوبہ بھر میں کل چار اگست کو”یوم شہدائے پولیس“روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔

صوبے کی تمام پولیس لائنز اور یادگار شہداء پر شہدائے پولیس کے اعزاز میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے شہداء کی لازوال قربانی کو سلامی و خراج تحسین پیش کریں گے۔

فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے شہداء کی مجموعی تعداد 1573 ہے۔

لاہور پولیس 320، روالپنڈی پولیس 112، فیصل آباد پولیس 105 جبکہ گوجرانوالہ پولیس 99 شہداء کی امین فورس ہے۔

پی سی، پی ایچ پی،ایلیٹ،ٹریفک پولیس،سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی،ٹیلی کمیونیکیشن اورپی ٹی ایس کے جوانوں نے بھی راہ حق میں شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔

ان بہادر شہداء نے قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

جی پی او چوک دھماکہ،سری لنکن ٹیم پردہشت گردی، مناواں سنٹر حملہ، سانحہ چئیرنگ کراس سمیت دیگر واقعات میں پولیس کے جوانوں نے قربانیاں پیش کیں۔ 

پنجاب پولیس کے سپوتوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے محکمہ پولیس کی عزت و تکریم کو چار چاند لگائے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس

چار اگست کو ہونے والے پروگرامز میں شہداء کی فیملیز کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے گا ۔ ترجمان پنجاب پولیس

راہ حق میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء کی خدمات کو سراہا جائے گا ۔ ترجمان پنجاب پولیس

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

Post a Comment

0 Comments