شہباز گل کے وکیل فیصل چوھدری اور علی بخاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پہنچ گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

شہباز گل کے وکیل فیصل چوھدری اور علی بخاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پہنچ گئے

 

شہباز گل کے وکیل فیصل چوھدری اور علی بخاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پہنچ گئے

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے 

میں نے وکالت نامہ سائن کروانے تھے، وکیل فیصل چوہدری

اس دن وہ کروا لیے تھے، جج کے ریمارکس
کیا ملزم آگیا ہے، جج کا وکیل سے استفسار

باہر رش تو لیکن ابھی نہیں لیکر آئے، وکیل فیصل چوہدری

ایک بجے کا وقت تھا ابھی تک ملزم کو نہیں لایا گیا، وکیل فیصل چوہدری

کیا ہم دلائل دینا شروع کر دیں، فیصل چوھدری کی استدعا

ابھی فائل نہیں ہے تفتیشی نے کیا لکھا ہے وہ سب دیکھنا ہے، جج کے ریمارکس

شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت پہنچا دیا گیا
 اسلحہ کے  مقدمہ میں جوڈیشل کی استدعا ہے، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی


پولیس نے شہباز گل کے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی

 ہر روز پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی

ملزم کی حراست بہت ضروری ہے پولوگرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے، پراسیکیوٹر

شہباز گل کی تفتیش میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا گیا ابھی بھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، پراسیکیوٹر


22 اگست کے حکم نامہ میں تو پولوگرافک ٹیسٹ بارے اسلام آباد کا کہہ رہے ہیں جج کے ریمارکس

وہ شاید کا لفظ ہے اگر اسلام آباد میں ہوا تو ادھر سے کروا لینگے، پراسیکیوٹر

کچھ پراگریس ہوئی ہے اور ابھی بھی کچھ تفتیش رہتی ہے، پراسیکیوٹر

کچھ برآمدگی اور ملزمان کے متعلق پوچھ گچھ کرنی ہے، پراسیکیو


48 گھنٹوں کے ریمانڈ میں فونز، 4 یو ایس بیز اور اسکے کمرے کی تلاشی لی گئی، پراسیکیوٹر

ابھی بھی ہمیں کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں، پراسیکیوٹر

مرکزی موبائل فون جو شہباز گل استعمال کرتا تھا اسکی برآمدگی مقصود ہے، پراسیکیوٹر

پولوگرافک ٹیسٹ لاہور سے کرانا ہے، پراسیکیوٹر

پولوگرافک ٹیسٹ پرانے ریمانڈ میں استدعا نہیں کی تھی، جج کا استفسار

پچھلے ریمانڈ میں استدعا نہیں تھا جو ریمانڈ معطل ہوا اس میں استدعا تھی، پراسیکیوٹر


 اگر پراگریس نہ ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ پراگریس نہیں ہوئی،پراسیکیوٹر


ملزم کے ریمانڈ کے لیے پندرہ دن تک ریمانڈ کی ہمیں اجازت مل سکتی ہے، پراسیکیوٹر

دو دنوں کا جو ریمانڈ ملا اسکی پراگریس موجود ہے ایک مقدمہ بھی درج ہوا، پراسیکیوٹر

اسلحہ کے مقدمہ میں ہم نے خود کہا جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجا جائے، پراسیکیوٹر

شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے، کچھ باتیں پوچھ چکے ہیں کچھ تفتیش ابھی رہتی ہے، پراسیکیوٹر

تفتیشی نے دیکھنا تفتیش مکمل ہوئی یا نہیں، پراسیکیوٹر

ہم عدالت سے کوئی غیر قانونی درخواست نہیں کر رہے، پراسیکیوٹر


چار دنوں کی پراگریس موجود ہے تفتیش مکمل نہیں ہو سکی، پراسیکیوٹر

میڈم کی عدالت نے 48 گھنٹے دئیے اور میں نے بھی 48 گھنٹے دئیے، جج کا استفسار

کیا میڈم نے میرے لیے راستہ چھوڑا کہ مزید جسمانی ریمانڈ دوں، جج کا استفسار

پراسیکیوٹر نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوھدری کا حکم نامہ پڑھنا شروع کر دیا

Post a Comment

0 Comments