آزاد مملکت پاکستان بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ہمارے لیے ایک ثمر ہے، سید شبیر حسین شاہ گیلانی کا خطاب
اسلام آباد ،جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان ذندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا
آزاد مملکت پاکستان بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ہمارے لیے ایک ثمر ہے ریلی میں شریک شرکاء سے سید شبیر حسین شاہ گیلانی کا خطاب
جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام نواحی علاقے میں پاکستان ذندہ باد ریلی گلبرک گرین سے محفوظ شہید کے مزار تک نکالی گئی
منعقدہ ریلی میں جماعت اہلسنت کے قائدین سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا
اسلام آباد (نظام عدل نیوز /ظاہر حسین کاظمی )جماعت اہلسنت اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا پاکستان ذندہ ریلی کا آغاز گلبرک گرین کاروباری مرکز نور کیش اینڈ کیری سے کیا گیا ریلی کی قیادت جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کی اس موقع جماعت اہلسنت کے اسلام آباد کے قائدین سمیت اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے وطن عزیز کی 75ویں سالگرہ کے موقع زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ وطن کی بقاء وسلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا پاکستان ذندہ باد ریلی کے موقع پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جھنڈے بھی لگائے گئے تھے ریلی میں شریک شرکاء نے نعرے لگا کر ریلی کو چار چاند لگا دئیے منعقدہ ریلی میں سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد مملکت پاکستان بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ہمارے لیے ایک ثمر ہے ہمیں بھی چاہیے کہ آنے والی اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے پاکستان کو ایک خودمختار ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کو ایک بہترین تحفہ دیں پاکستان ذندہ باد ریلی میں ڈویژنل امیر پیر محمد گلزار نقشبندی ،ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ راجہ ریاضت حسین نقشبندی ، پیر سید شجاعت حسین کاظمی المشہدی ، راجہ محمد عرفان، خطیب اہل علاقہ بھمبرتراڑ علامہ ذوق محمود ، مرزا محمد اشفاق، ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ریلی کے اختتام پر نشان حیدر محمد محفوظ شہید کے مزار پر پرچم کشائی کے بعد خصوصی دعا کی گئی
0 Comments