عمران خان سب کو چور اور ڈاکو کہتے تھے مگر آج ثابت ہوگیا اس ملک میں سب سے بڑا چور خودعمران خان ہے،شاہد خاقان عباسی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عمران خان سب کو چور اور ڈاکو کہتے تھے مگر آج ثابت ہوگیا اس ملک میں سب سے بڑا چور خودعمران خان ہے،شاہد خاقان عباسی

عمران خان سب کو چور اور ڈاکو کہتے تھے مگر آج ثابت ہوگیا اس ملک میں سب سے بڑا چور خودعمران خان ہے،شاہد خاقان عباسی 

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماء اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان سب کو چور اور ڈاکو کہتے تھے مگر آج ثابت ہوگیا اس ملک میں سب سے بڑا چور خودعمران خان ہے،جس نے ڈیڑھ سو کروڑ کی رقم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی،ہندوستانی اور اسرائیلی شہریوں سے بھی فنڈنگ لی گئی، بتایا جائے کہ بھارت اور اسرائیل سے پیسے لے کر کس کی خدمت کی گئی؟الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ عمران خان نے جو بیان حلفی جمع کروایا وہ جھوٹا ہےاس ملک میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا،پی ٹی آئی کہتی ہے 16 اکاونٹس کا پتہ نہیں، یہ معاملہ 2014 تک کا ہے اس سے آگے کیا ہوا ہوگایہ بھی پتہ لگنا چاہیے، قانون اپنا راستہ لے گا،قوم اپنا فیصلہ کرلےکیا ایک سازشی شخص کو سیاست کی اجازت ہونا چاہے؟ انہوں نے یہ باتیںپی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں ، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم ترین کیس کا فیصلہ آیا ہے،تحریک انصاف فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی راہنماءاکبر ایس بابر نےالیکشن کمیشن میںایک پٹیشن 2014 میں دائر کی تھی،اور اس حوالے سےٹھوس ثبوت بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کئے، اس دوران اکبر ایس بابر نے وہاں جوکچھ دیکھا اس کی نشاندہی کی, یہ معاملہ آٹھ برس تک الیکشن کمیشن میں زیر سماعت رہا، عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف ہر قانونی اور غیر قانونی حربہ استعمال کیا گیا، جب یہ حکومت میں تھے تو الیکشن کمیشن پر دباو ڈالا،شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان سب کو چور اور ڈاکو کہتےتھے مگرآج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس ملک میں سب سے بڑا چو رخود عمران خان ہے،جس نے ڈیڑھ سو کروڑ کی رقم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی، حتیٰ کہ ہندوستانی اور اسرائیلی شہریوں سے بھی فنڈنگ لی گئی، بتایا جائے کہ بھارت اور اسرائیل سے پیسے لے کر کس کی خدمت کی گئی ؟یہ دوسروں پر غدار ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں مگر انکی اپنی چوری پکڑی گئی ہے، 34 غیر ملکی شہریوں اور 351 کمپنیوں سے فنڈنگ لی گئی، ڈیڑھ سو کروڑ غیر ملکی کمپنیوں اور شہریوں سے لیا گیابیرون ملک کمپنیاں رجسٹرڈ کرکے رقم لی گئی، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ 16 اکاونٹس کا پتہ نہیں کیا یہ اشخاص منی لانڈرنگ نہیں کررہے تھے؟،یہ معاملہ 2014 تک کا ہے جب پی ٹی آئی کسی اقتدار میں نہیں تھی تب بھی اتنی کرپشن کی ہےیہ جماعت چار برس تک حکومت میں رہی،2014 سے 2022 تک اس جماعت نے کتنی کرپشن کی ہو گی یہ بھی پتہ لگنا چاہیے، اس الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ عمران خان نے جو بیان حلفی جمع کروایا وہ جھوٹا ہے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کون صادق اور امین ہے،اس ملک میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا،فراڈ کی سازش ہے جو پاکستانی عوام کے سامنے ہے، آج پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا نواز شریف کیلئے کوئی اور قانون ہے اور عمران خان کیلئے کوئی اور قانون؟بیرونی کمپنیوں اور افراد سے فنڈنگ لے کر اس ملک میں سیاست کی گئی، پاکستان کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ، مقدمہ عوام کی عدالت میں چلا گیا ہےقوم اپنا فیصلہ کرلےکیا ایک سازشی شخص کو سیاست کی اجازت ہونا چاہے؟شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس کیس کا فیصلہ 8 سال بعد آیا ہے تو باقی جماعتوں کے اکاونٹس پر فیصلہ بھی 8 سال بعد آجائے گاسوال تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاونٹس کا جواب دیا ہے یا نہیں؟عمران خان اس رپورٹ کا جواب دیدے، ہم چاہتے تھے حقائق قوم کے سامنے آئیں جو آج الیکشن کمیشن نے دیدیئے ہیں ہم نے کسی کر الزام نہیں لگایا نہ کسی کو جیل میں ڈالااب عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے اتنا تو بنتا ہے،فیصلہ آگیا ہےالیکشن کمیشن نے واضح رپورٹ دیدی ہے جہاں ہوا حکومت کارروائی کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments