جماعت اہل سنت پاکستان اسلام آباد اور محفوظ شہید فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کام متاثرہ جہگوں پر جاری ہیں ،صوبائی امیر جماعت اہلسنت وچئیرمین محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن پیر سید شبیر شاہ گیلانی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جماعت اہل سنت پاکستان اسلام آباد اور محفوظ شہید فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کام متاثرہ جہگوں پر جاری ہیں ،صوبائی امیر جماعت اہلسنت وچئیرمین محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن پیر سید شبیر شاہ گیلانی

 

نظام عدل نیوز اسلام آباد سید ظاہر حسین کاظمی 

پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی اس وقت ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان  میں خود موجود ہیں اور انکی زیرنگرانی امدادی سامان کی بلاتفریق تقیسم جاری ہے صوبائی امیر جماعت اہلسنت پاکستان نے راجن پور سے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ راجن پور کی تحصیل روجھان
بھی سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے جہاں ہر طرف حد نگاہ تک پانی کھڑا ہے اور ہزاروں مکانات تباہ ہو کے ہیں اور لاکھوں لوگ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں کھلے آسمان تلے بے بسی سے حکومتی اداروں اور رفاعی تنظیموں کی مدد کے منتظر ہیں خوراک کی شدید قلت ہے. 
جماعت اہلسنت پاکستان اسلام آباد اور محفوظ شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے روجھان میں سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا گیاروجھان راجن پور کا انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اس وقت تحصیل کی آبادی کی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے 
اللہ کریم اس مشکل وقت میں ہم سب کو یک جہتی عطا فرمائے اور مل کر متاثرین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائےدوسری جانب محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کے وائس چیرمین الحاج راجہ محمد مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے جہاں تک ہوسکا محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن اپنا ہمیشہ کی طرح مثبت کردار ادا کرتی رہے گئی انکا کہنا کہ پاک افواج جس طرح سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے قابل تحسین ہے 

Post a Comment

0 Comments