عمران نیازی فارن فندنگ کیس کے فیصلے کے بعد بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں,میاں ہارون قریشی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عمران نیازی فارن فندنگ کیس کے فیصلے کے بعد بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں,میاں ہارون قریشی

عمران نیازی فارن فندنگ کیس کے فیصلے کے بعد بری طرح بوکھلاہٹ  کا شکار ہیں,میاں ہارون قریشی 


راولپنڈی  پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد پیپلز پارٹی کینٹ کے سینئر راہنما میاں ہارون قریشی  نے کہا ہے کہ عمران نیازی فارن فندنگ کیس کے فیصلے کے بعد بری طرح بوکھلاہٹ  کا شکار ہیں تحریک انصاف کی طرف سے  ملکی سلامتی اور اداروں کے خلاف بیان بازی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے عمران نیازی  ملک میں خانہ جنگی گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کا پرچار کرکے ثابت شدہ  ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیس ختم کرانا چاہتے ہیں محمد شاہد نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے ملک و قوم کی کبھی کوئی خدمت نہیں کی ہمیشہ جھوٹ بولا انھوں نے کہا کہ  شہباز گل جیسا بندہ آئے روز آٹھ آٹھ کر کبھی عدلیہ کبھی ججز کبھی بیورو کریٹ اور کبھی اداروں کے خلاف جھوٹے منگھڑت گھٹیا الزامات لگاتا پھر رہا ہے ایسی سیاست ملکی خدمت نہیں ملک دشمنی ہے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن لسبیلہ ہیلی کاپٹر سانحئہ کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہے میاں ہارون قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے سیاسی غبارے  سے ہوا نکل چکی ان کا اصل چہرہ اب بےنقاب ہوچکا عمران نیازی عوام میں اتنے ہی مقبول ہوتے تو یہ 13 اگست کا جلسہ اسلام آباد سے لاہور کبھی منتقل نہ کرتے پنڈی اسلام آباد کی طرح زندہ دلان  لاہور بھی انھیں بری طرح مسترد کردیں گے

Post a Comment

0 Comments