سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئیے تمام صوبوں کو قومی یکجہتی کے ذریعے اپنا رول ادا کرنا ہوگا ،آصف رضا قادری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئیے تمام صوبوں کو قومی یکجہتی کے ذریعے اپنا رول ادا کرنا ہوگا ،آصف رضا قادری



نظام عدل نیوز 
سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئیے تمام صوبوں کو قومی یکجہتی کے ذریعے اپنا رول ادا کرنا ہوگا ،آصف رضا قادری  
قوم کو مشکل سے نکالنے کے لیئے ضروری ہے کہ ہم بطور قوم اپنا فلاحی کردار ادا کریں،آصف رضا قادری
یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کا ہے مصیبت زدہ عوام کی فلاح و بہبود،اور بہتری کے لئیے ملکر کام کرنا ہوگا،آصف رضا قادری
مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو فوری ریلیف فراہم کریں،آصف رضا قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مذہبی رہنما چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے  حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے،جانی و مالی نقصانات  پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ مشکل گھڑی ہے ہمیں اس مشکل گھڑی میں اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں کثرت کے ساتھ استغفار کرنا چاہیے،مشکل کی اس گھڑی میں کی ملک کی تمام اکائیوں کو مشترکہ طور پر پر قوم کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا ہے،ہم ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اپنی سیاسی لڑائیوں کو ترک کر کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،پورا پاکستان سیلاب کی زد میں ہے،سندھ بلوچستان کے پی کے اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر حکمران سمیت تمام مخیر حضرات آگے بڑھیں اور مشکل گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت کریں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں فی الفور عوام کو ریلیف فراہم کریں،اور اپنا قومی،فلاحی،دینی،ایمانی کردار ادا کریں ہم اس موقع پر افواج پاکستان کے جوانوں سمیت ان تمام فلاحی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو پورے ملک میں  انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور مصیبت میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ ان کوراشن، ادویات،سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء پہنچا رہے ہیں ہم دعاگو ہیں کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ پوری قوم پر اپنا فضل اور کرم فرمائے#

Post a Comment

0 Comments