ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، جولائی چودہ سال بعد مہنگا ترین مہینہ قرار دیدیا گیا۔ مہنگائی کی شرح چوبیس اعشاریہ نو فیصد رہی۔
قومی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں بجلی 39 فیصد، سبزیاں 25 فیصد، دال چنا چودہ فیصد اور گندم دس فیصد تک مہنگی ہوئی۔ چائے 9 فیصد، انڈے 8 فیصد اور خوردنی تیل سات فیصد مہنگا ہوا۔
ماہانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 13.44 فیصد، پھل 5.1 فیصد سستے ہوئے۔ ایک سال میں دیہات میں پیاز 100 فیصد، دال مسور 90.4 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس عرصے میں خوردنی تیل 82.7 فیصد، گھی 82.2 فیصد مہنگا ہوا۔ مرغی 60.8 فیصد، دال چنا 48.3 فیصد مہنگی ہوئی پھل 46 فیصد سبزیاں 39 فیصد مہنگی ہوئیں، دیہات میں ایک ماہ میں صرف چینی 13.7 فیصد سستی ہوئی۔
0 Comments