اسلام آباد بجلی صارفین کیلئے بُری خبر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد بجلی صارفین کیلئے بُری خبر

اسلام آباد  بجلی صارفین کیلئے بُری خبر ہے، بجلی مزید 4 روپے69 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 4 روپے 69 پیسے مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔ حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 65 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے نے درخواست میں موقف دیا کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد، کوئلے سے 12.74 فیصد، ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی اور فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح، مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی۔

جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا 31 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments