چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان کا ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بڑا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان کا ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بڑا فیصلہ

چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان کا ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بڑا فیصلہ 


شہر اور دیہات کا فرق ختم کرتے ہوئے بلاتفریق  ایک ہی نظام کے تحت ڈینگی وائرس  پر قابو پایا جائے گا ، چیف کمشنر اسلام آباد 


اسٹنٹ کمشنرز  سرکاری و نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی ڈیٹا انٹری کو چیک کرتے ہوئےمشتبہ مریضوں کو فوری رپورٹ کریں ،کیپٹن (ر) محمد عثمان



اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز  )تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیف کمشنر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے آج ڈینگی وائرس کے حوالے سے چیف کمشنر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بھی شرکت کی اس موقع پر  چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ   شہر اور دیہات کا فرق ختم کرتے ہوئے بلاتفریق ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ایک ہی نظام لایا جائے گا انہوں نےمذید  کہا کہ ڈینگی وائرس  کے حوالے سے انتظامی حکمت عملی موثر اور مضبوط کیے بغیر اس پر قابو نہیں پایا جاسکتا اجلاس کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد نے تمام  اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ  سرکاری و نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی ڈیٹا انٹری کو چیک کرتے ہوئے  ہر سرکاری، نجی ادارہ اور ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو فوری رپورٹ کرنے کے لیے تمام لیبارٹریاں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی ڈیٹا انٹری یقینی بنائیں تاکہ  مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت اور درست ملےسکےکیپٹن (ر) محمد عثمان ڈینگی  کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کا اولین اصول مریضوں کا درست ڈیٹا موجود ہونا ضروری ہے جس علاقے سے مریض سامنے آئے وہاں کیس رسپانس یقینی بناکر ہی ڈینگی کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے

Post a Comment

0 Comments