اسلام آباد :ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئےلو (Suleyman Soylu) کاوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد :ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئےلو (Suleyman Soylu) کاوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد :ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئےلو (Suleyman Soylu) کاوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ٹیلیفونک رابطہ 

ترک وزیر داخلہ کی پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور ترکی کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد پربات چیت

ترک وزیر داخلہ کا پاکستان میں سیلاب کے باعث انسانی اور مالی نقصان پر دکھ اورافسوس کااظہار

ترک وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا؛ تمام شعبوں میں امدادی امداد میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے سیلاب زدگان کی ہنگامی مدد کرنے پرترک صدراورعوام کاشکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سیلاب کی صورتحال پر ترک وزیر داخلہ کی ہمدردی اور تشویش پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، 

امداد ی سامان خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کردیا گیاہے۔ خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء امدادی سامان میں شامل ہیں۔ترک وزیر داخلہ سلیمان 

سیلاب زدگان کیلئے 10,000 خیمے، 3,000 فوڈ بکس اور 1,000بچوں کی خوراک کے ڈبے ارسال کئےگئے ہیں۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان 

ترکی نے مشکل اوقات میں پاکستان کی ہمیشہ دل کھول کر امداد کی ہے۔فراخدلانہ مدد پر ترکی کے بہت مشکور ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 

ترک صدر اورعوام کے جذبہ انسانی اور پاکستان سے محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 

پاکستان میں ریکارڈ بارشوں سے ملک میں سیلاب کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے۔ وزیر داخلہ راناثناءاللہ اپنے ترک ہم منصب سے بات چیت

بڑے پیمانے پر سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے انسانی جانوں،املاک اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وزیر داخلہ راناثناءاللہ

حکومت کی اولین ترجیح انسانی زندگیوں کو بچانا ہے۔تمام وسائل بروئے کار لارہے - وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

سیلاب زدگان کی مکمل بحالی اور انکے نقصان کے ازالے  تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

بین الاقومی برادری کیطرف سے سیلاب زدگان کیلئے آنے والی ہنگامی امداد پر انکے بہت مشکور ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

Post a Comment

0 Comments