04 شاہراہوں کی توسیع اور مرمت کے لئے 6 ارب 17 کروڑ کا تخمینہ / رقم جاری کر دی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

04 شاہراہوں کی توسیع اور مرمت کے لئے 6 ارب 17 کروڑ کا تخمینہ / رقم جاری کر دی گئی

04 شاہراہوں کی توسیع اور مرمت کے لئے 6 ارب 17 کروڑ کا تخمینہ / رقم جاری کر دی گئی

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت کی روشنی میں شہر میں شاہراہوں کی تعمیر کے لئے کام شروع کیا جا رہا ہے.

ابتدائی طور پر چار شاہراہوں کی چوڑائی کو بڑا کرنے اور روڈز کی مرمت کے لئے 6 ارب 17 کروڑ روپے کی لاگت سے کام شروع کیا جائے گا.

1_220 ملین جاری کردہ فنڈز سے مانگا رائیونڈ سڑک کی چوڑائی پر 18 کلومیٹر تک کام کیا جائے گا. 

یہ اسکیم مجموعی طور پر 2203 ملین کی ہے. 

2_لاہور رائیونڈ لیک سٹی تا رائیونڈ کو دس کلومیٹر تک مرمت کیا جائے گا. 

اس کام کا تخمینہ مجموعی طور پر 1140 ملین لگایا گیا جبکہ ابتدائی طور پر 257 ملین روپے اس اسکیم کے لئے جاری کئے گئے. 

3_ تیسری اسکیم رائیونڈ پھاٹک تا صوئے آصل روڈ کی بحالی کے لئے 828 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے. 

جبکہ ابتدائی طور پر 187 ملین روپے جاری کر دئیے گئے ہیں. 

4_ لاہور رنگ روڈ نارتھ لوپ کی مرمت اور بہتری کے لئے 2034 ملین کا تخمینہ لگایا گیا ہے. 

جبکہ ابتدائی طور پر 10 ملین روپے جاری کر دئیے گئے ہیں. 

شاہراہوں کی بحالی اور ان کو چوڑا کرنے سے ٹریفک کی روانی آسان ہو گی

لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم ہوں گی. 

لاہور کا محکمہ ڈویلپمنٹ ان اسکیموں پر جلد کام شروع کر دے گا

اس کے لئے تمام قانونی پہلوؤں کو مکمل کر دیا گیا ہے.

Post a Comment

0 Comments