اسلام آباد ،ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 11پولیس افسران کی انسپکٹر کے رینک پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 11پولیس افسران کی انسپکٹر کے رینک پر ترقی دینے کی منظوری دے دی


                   

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 11پولیس افسران کی انسپکٹر کے رینک پر ترقی دینے کی منظوری دے دی،پولیس افسران مختلف ڈویژنز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں خالصتاً معیار ، قابلیت اوربہترین ریکارڈ رکے حامل اور سینیارٹی کے مطابق افسران و جوانوں کو اگلے رینک میں ترقی دی جارہی ہے،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی محکمانہ پروموشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میںسب انسپکٹرز سے انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے چئیرمین ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ملک اویس احمد نے کی ،اجلاس میں کمیٹی کے باقی ممبران جن میںاے آئی جی اسٹیبلشمنٹ،ایس ایس پی آپریشنز اور لاءافسر نے شرکت کی ، اجلاس میںمحکمانہ پروموشن کے سلسلے میںتمام اہل سب انسپکٹرز کے ریکارڈزکی جانچ پڑتال کی گئی، محکمانہ پروموشن کمیٹی نے اہلیت اورمعیار پر پورا اترنے والے بہترین ریکارڈ کے حامل اور خالی سیٹوںکے مطابق 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرزکے عہدے پر ترقی دی گئی ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں خالصتاً معیار اور قابلیت اوربہترین ریکارڈ رکے حامل اور سینیارٹی کے مطابق افسران و جوانوں کو اگلے رینک میں ترقی دی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہاکہ کانسٹیبل سے لیکر تمام پوسٹ تک کے تمام افسران وملازمان کی محکمانہ پروموشن کا یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا،آئی جی اسلام آباد کے اس اقدام کو پولیس ملازمین میںبہت سراہا جارہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments