سیلاب سے تباہی، سندھ میں مزید 19 افراد جاں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سیلاب سے تباہی، سندھ میں مزید 19 افراد جاں

سیلاب سے تباہی، سندھ میں مزید 19 افراد جاں 

اسلام آباد:سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خیبر پختونخوا میں اب تک 279 اموات ہوگئیں جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1290 تک پہنچ گئی، 5 لاکھ 44 ہزار 3 سو 76 گھر تباہ ہوگئے، 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین مسیحا کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 511 تک پہنچ گئی، دو سو انیس بچے بھی شامل ہیں، ساٹھ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، بتیس لاکھ ستتر ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں، مواصلاتی نظام ناکارہ ہوگیا، متاثرہ علاقوں تک اشیا کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ غذائی بحران کا خدشہ ہے۔سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 60 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، مجموعی طور پر 15 لاکھ 93 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے، اموات کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 19 افراد جاں کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 511 تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ 73 ہلاکتیں شکارپور میں ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 219 بچے، 193 مرد اور 90 خواتین شامل ہیں۔سندھ میں غذائی اجناس کی شدید قلت ہونے کا خدشہ ہے، سیلاب سے 32 لاکھ77 ہزار ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی، ضلع لاڑکانہ میں سیلاب سے 90 فیصد زرعی اراضی متاثر ہوگئی، 2500 کلومیٹ سڑکیں بہہ گئیں، 63 پلوں کو نقصان پہنچا، صوبے بھر میں مجموعی طور پر سیلاب اور بارشوں سے 1219 یوسیز متاثر ہوئیں، سب سے زیادہ حیدرآباد ڈویژن میں 464 یوسیز متاثر ہوئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں 2028 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جن میں 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد سیلاب زدگان پنا ہ گزین ہیں، سیلاب زدگان کو خیمے، کھانا، مچھر دانیاں اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کی فراہمی جاری ہے۔خیبر پختونخوا بھی بد ترین سیلاب سے شدید متاثر ہوا، اب تک دو سو اناسی اموات ہوچکی ہیں، چھ لاکھ پچھتر ہزار افراد بے گھر ہوئے، نوشہرہ، اپر دیر،چترال اور دیگر اضلاع میں المناک صورتحال کا سامنا ہے، بے گھری کا دکھ جھیلتے متاثرین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ادھر بلوچستان میں بھی بپھری موجیں 260 جانیں لے گئیں، 76 بچے بھی شامل ہیں، صوبے میں 18 ہزار 118 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 2 لاکھ 15 ہزار مویشی مارے گئے، 2 لاکھ سے زائد ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 12 ہزار 588 افراد زخمی بھی ہوئے، 5 لاکھ 44 ہزار 300 سے زائد گھر تباہ ہوئے، 9 لاکھ 23 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق 243 پل اور 177 دکانیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئیں، 5 ہزار 563 کلو میٹر سڑکیں بھی بارش اور سیلاب میں تباہ ہوگئیں، ملک بھر میں 7 لاکھ 36 ہزار مویشی بھی سیلاب کے باعث مارے گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments