گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو سال 2022 کا رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ دیا
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا
گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایک خصوصی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو ایوارڈ دیا۔تقریب کا انعقاد پنجاب انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل رائٹ ٹو نو ڈے 2022 کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں کیا گیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پبلک انفارمیشن کا دفتر شعبہ تعلقات عامہ میں قائم ہے جہاں معلومات کیلئے آنیوالی درخواستوں کا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے مطابق فوری جواب دیا جاتا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے شہزاد احمد خالد پبلک انفارمیشن افسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اوراس سال ابتک تقریباً50 درخواستوں کو نمٹایا جا چکا ہے۔ گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن محبوب قادرکی ان کاوشوں کو سراہا ہے۔
0 Comments