پاکستان 22 کروڑ عوام کا نہیں صرف ایک فیصد وی آئی پیز کا ملک ہے،ملک آفرین خان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان 22 کروڑ عوام کا نہیں صرف ایک فیصد وی آئی پیز کا ملک ہے،ملک آفرین خان


پاکستان 22 کروڑ عوام کا نہیں صرف ایک فیصد وی آئی پیز کا ملک ہے،ملک آفرین خان 

اسلام آباد (نظام عدل نیوز) کوہستان سے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری وزارت مذہبی امور ملک آفرین خان نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے کوہستان خیبرپختونخوا میں پانچ نوجوانوں کی ہلاکت پر محسوس ہوا کہ یہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا نہیں صرف ایک فیصد وی آئی پیز کا ملک ہے،وزیراعظم، وزیراعلی خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری کور کمانڈر سے رابطہ کی کوشش کی مگرکوئی رسپانس نہیں ملا،کوہستان خبیر پختونخوا میں شہیدہونے پانچ نوجوانوں کے قتل کے ذمہ دار شہبازشریف، عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان، اور چیف سیکرٹری  کے پی ہیںوزیر اعظم ، وزیر اعلی خبیر پختونخوا ،چیف سکریٹری  اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر لواحقین سے معافی مانگیں اور ان کو فی کس پانچ کروڑ دیت اداکریں،وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر کوہستان کو آفت زادہ علاقہ قرار دیکر خصوصی پیکیج کااعلان کریں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دوبیر میں سیلاب کی زد میں آکر جانیں گنوانے والے چار نوجوانوں کے لواحقین کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کے ورثاء اور کوہستان کے غیور عوام ریاست کے زمہ داران کے خلاف قتل کا ایف آئی آر کٹوانے کا بھر پور مطالبہ کررہے ہیں, سیلاب سے علاقے میں 20 افراد شہید ، چار ہزار گھر مکمل تباہ اس کے علاؤہ اربوں روپے کی جائیداد ختم ہوگئی ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر کوہستان کو آفت زادہ علاقہ قرار دیکر خصوصی پیکیج کااعلان کریں واپڈا والے متاثرین کے گھر دوبارہ بناکر دیں سب سے زیادہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے اپنے دورے لوئر کوہستان کے دوران شہداء کے گھرانوں میں تعزیت اور فاتحہ تک نہیں کیا صرف اپنے پارٹی ورکروں کے ساتھ فوٹو سیشن کرکے واپس آئیں ہیں ہمیں پہلی دفعہ ایسا لگا کہ ہم لاورث اور پاکستانی نہیں ہےمگر جب میرے پانچ بچے چھ گھنٹے سے  دریا کے درمیان زندگی کا بھیک مانگ رہے تھے اس وقت یہ لوگ کدھر غائب تھےانھوں نے کہا کہ میں اہلیان کوہستان سے وعدہ کرتا ہوں جب تک تمام متاثرین کے گھر ،مساجد ، ہسپتال، سکول دوبارہ تعمیر نہیں ہونگے میں چین سے نہیں بٹھوں گا میں پورے دنیا کے مخیر اداروں اور لوگوں سے رابط میں ہوں جب تک آخری گھر تعمیر نہیں ہوں گا میری جدوجہد جاری رہے گیہم نے پاکستان کی بقا اور ترقی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں آج میں نے محسوس کیا کہ میں خود بھی بہت بےبس انسان ہوں۔ اور میں نہیں پوری قوم بےبس ہے، پوری قوم لاوارث ہےاہلیان کوہستان قائد ملت اسلامیہ سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان کے نہایت شکرگزار ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں ہمارے حق میں آواز اٹھائی۔

Post a Comment

0 Comments