آئس کی 4 کلو یا زائد مقدارپر سزائے موت اورجرمانہ بل منظور

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئس کی 4 کلو یا زائد مقدارپر سزائے موت اورجرمانہ بل منظور

آئس کی 4 کلو یا زائد مقدارپر سزائے موت اورجرمانہ بل منظور 



5 کلویا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا20 سال سے زائد قید اور 25 لاکھ جرمانہ ہوگا



صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی۔

ترمیمی بل کے مطابق غیرقانونی منشیات کے جرائم پرسزائے موت یاعمرقید ہوگی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2022  ہوگیا۔

بل کے مطابق سزائیں ہیروئن، مارفین، کوکین اورآئس سمیت دیگرنشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔

ہیروئن یا مارفین کی 4 کلوگرام یا زائد مقدارکے جرائم پر20 سال سے زائد قید ہوگی اور جرمانہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہوگا۔

5 کلویا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا20 سال سے زائد قید اور 25 لاکھ جرمانہ ہوگا۔

آئس کی4 کلوگرام یا زائد مقدارپرسزائے موت یا 25  لاکھ روپے جرمانہ اورعمرقید ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments