تلہ گنگ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال عبدالغفار بھٹی کی شاندار کارروائی ...
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال کا کلرک عبدالغفور 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ...
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ واجد محمود نامی جو ساکن سمن آباد کا رہائشی ہے نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال کو درخواست دی کہ ڈی ایچ کیو چکوال کا کلرک اس سے ایک میڈیکل کلیئرنس کروانے کیلئے پانچ ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے اور میرے قانونی و جائز کام میں خواہ مخواہ رکاوٹ ڈال کر رشوت طلب کر رہا ہے۔ جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال نے اپنی ٹیم اور مجسٹریٹ رانا آصف کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرکے ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال کے کلرک کو کرپشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال عبدالغفار بھٹی اور انکی ٹیم کو شاندار کاروائی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے.
0 Comments