مانسہرہ،ایس ایچ او خاکی نے غریب شخص پر ظلم پر انتہاء کر دی، وحشیانہ تشدد کے بعد 60ہزار رشوت کے عوض بے گناہ افراد کو رہائی دی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

مانسہرہ،ایس ایچ او خاکی نے غریب شخص پر ظلم پر انتہاء کر دی، وحشیانہ تشدد کے بعد 60ہزار رشوت کے عوض بے گناہ افراد کو رہائی دی گئی

مانسہرہ،ایس ایچ او خاکی نے غریب شخص پر ظلم پر انتہاء کر دی، وحشیانہ تشدد کے بعد 60ہزار رشوت کے عوض بے گناہ افراد کو رہائی دی گئی 

مانسہرہ(بیورو رپورٹ)ایس ایچ او خاکی نے غریب شخص پر ظلم پر انتہاء کر دی، وحشیانہ تشدد کے بعد 60ہزار رشوت کے عوض بے گناہ افراد کو رہائی ملی، ڈی پی او مانسہرہ سے پولیس وردی میں سماج دشمن لٹیروے کا محاسبہ، ایس ایچ او خاکی کے بے نامی اثاثوں کی تحقیقاتی اداروں سے تفتیش،غریب عوام سے افسران بالا کے نام پر رشوت وصولی سمیت علاقہ میں قومی تعصب کو ہوا دینے کے جرم کا نوٹس لینے کا مطالبہ، تحریری درخواست ڈی پی او کے دفتر میں جمع کروا دی گئی۔ درخواست گزار ملک داؤد نے ڈی پی او کے نام اپنی تحریر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا بیٹا عباس ٹیکسی ڈرائیور ہے جو سواری لیکر  جا رہا تھا، رستے میں خاکی پل پر پولیس نے انہیں روکا، رشوت طلب کی نذرانہ نہ ملنے پر انہیں تھانہ خاکی منتقل کر دیا، جہاں پر ان سے ایس ایچ او خاکی نے نہ فقط قومی تعصب کا نام لیکر تضیک کی بلکہ ان سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی جسے نہ دینے کی صورت میں سنگین دفعات کی دھمکی دی، درخواست گزار کے مطابق گھنٹوں کی منت سماجت کے بعد ایس ایچ او خاکی نے ساٹھ ہزار روپے کے عوض بے گناہوں کو رہائی کا فرمان جاری کیا، درخواست گزار کے مطابق متعلقہ ایس ایچ او مقامی رہائشی ہے، جب اس کو میرے بیٹے کی قومیت کا پتہ چلا تو موصوف آگ بگولہ ہو تے ہوئے کہنے لگے کہ میں تو آپ کی قوم کے افراد کا مدت سے انتظار کر رہا تھا کہ کوئی میرے ہاتھ لگے اور میں اسے نشان عبرت بنا دوں، مذکورہ پولیس افسر کے اس قومی تعصبانہ کردار کی وجہ سے مقامی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اور تھانہ حدود کی ایک بڑی آبادی عدم تحفظ کا شکار ہے، درخواست گزار نے ڈی پی او مانسہرہ اور محکمہ پولیس خیبر پختونخواہ سے ایس ایچ او خاکی  کے نام پر بے نامی
 اثاثہ جات کی چھان بین نیب یا اینٹی کرپشن سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ خاکی افسران بالا کے نام پر عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے، جو برملا کہتا ہے کہ چونکہ میں اوپر تک پیسہ پہنچاتا ہے اس لیے میرا کوئی بالا بھی بیکا نہیں کر سکتا ہے۔ آئی جی خیبر پختون خواہ، ڈی پی او صفت ایس ایچ او کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائیں اور اس کا تبادلہ کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments