اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈز کی پچز کے انتظامی معاملات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈز کی پچز کے انتظامی معاملات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ



اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈز کی پچز کے انتظامی معاملات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ

کرکٹ گراؤنڈ کے انتظامی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

تمام کرکٹ گراؤنڈز کے ساتھ واک اور جم کی سہولیات بھی ہیں جن کی مکمل دیکھ بھال حکومت کرتی ہے۔ ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

تمام گراؤنڈز میں عوام الناس کا داخلہ و چہل قدمی، اوپن جم سمیت تمام سہولیات مکمل مفت ہیں۔ ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

گزشتہ کئی سالوں سے گراؤنڈ اور کرکٹ پچز بغیر کسی قانون کے چند کلبوں کے زیر انتظام تھیں۔ ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

اسلام آباد انتظامیہ نے جدوجہد کے بعد 6 گراؤنڈ غیر قانونی قبضہ سے واگزار کروائے تھے۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

چند بااثر کلبوں کے زیر انتظام ہونے کی وجہ سے کرکٹ پچز صرف مخصوص لوگوں کے زیر استعمال رہتی تھیں۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

گزشہ آٹھ سال سے کلب اپنے طور پر میچز کرواکے فیس وصول کرتے رہے مگر گراؤنڈز پر کچھ خرچ نہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

انتظامی معاملات آؤٹ سورس کرنے سے کوئی بھی کلب یا ٹیم با آسانی سرکاری ریٹ پر گراؤنڈ بک کروا سکے گی۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

گراؤنڈز کے انتظامات ضابطے کے تحت عدالتی احکامات کے عین مطابق آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

صرف کرکٹ پچ کی دیکھ بھال کیلئے انتظامیہ میرٹ پر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

کھیلوں کے فروغ اور بہترین انتظامات کی فراہمی کیلئے معقول فیس کا تعین بھی انتظامیہ کرنے کی مجاز ہے۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

صرف کرکٹ پچز کی آمدن سے پورے پارک اور کلب کی دیکھ بھال کی جا سکے گی۔ ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

نجی ٹی وی پر سپریم کورٹ کے کیس کا حوالہ قطعی طور پر اس سے مطابقت نہیں رکھتا۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتی رٹ برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ

Post a Comment

0 Comments