اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری۔
تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ اور گردونواح میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد اور 02 موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کیلئے تھانے منتقل ،21گھروں کی جامع تلاشی اور 29مشکوک افراد کو چیک کیا گیا ،جبکہ 71 ٹن بیئر 41بوتلیں شراب بھی ملزمان کے قبضے سے بر آمد۔ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے.
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی سی ٹی ڈی کے زیرنگرانی مقامی پولیس ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے بہارہ کہو کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 09 مشکوک افراد اور 02 موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کے لیے تھانہ منتقل کیا گیا ،سرچ آپریشن کے دوران21گھروں کی جامع تلاشی اور 29مشکوک افراد کو چیک کیاگیا۔71ٹن بئیر اور41 بو تلیں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن مزید تیز کریں اور بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
0 Comments