اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے غنڈوں کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بغیر نہتی عوام پر دھاوا اور توڑ پھوڑ مارپیٹ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے غنڈوں کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بغیر نہتی عوام پر دھاوا اور توڑ پھوڑ مارپیٹ

اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے غنڈوں کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بغیر نہتی عوام پر دھاوا اور توڑ پھوڑ مارپیٹ 

جی 14 تھری متاثرین کا احتجاج فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں کا رہائشی آبادی پر دھاوا 
بڑے پیمانے پر گھروں کی توڑ پھوڑ کی لوگوں کے گھروں کا قیمتی سامان اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیا 
میڈیا کے پہنچنے پر ہاؤسنگ سوسائٹی والے مشینری لے کر فرار ہو گئے 
سیکٹر کے اندر واقع آفس میں ساری صورتحال کے حوالے سے جاننے کے لیے آفس کے متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا 
تو وہ تمام لوگ موقف دینے کے بجائے آہستہ آہستہ وہاں سے کھسک گئے 
متاثرین کا کہنا ہے ہم پاکستان بننے سے پہلے کے یہاں مقیم ہیں 
ہمارا گوگل کے ذریعے ڈیجیٹل سروے کیا گیا 
اس سروے میں ہمارے نمبر الاٹ ہوئے پلاٹ اور مکان دوسرے لوگوں کو الاٹ کر دیے گئے 
آج ہماری عورتوں کو اور بزرگ افراد کو مار پیٹ کر کے گھر سے بے دخل کر دیا گیا ہے 
ہم کھلے آسمان کے نیچے بے یارومددگار بیٹھے ہوئے مسیحا کی تلاش میں ہیں
محمد افضل نامی شخص  کا کہنا ہے  میں گھر پر نہیں تھا میرے گھر کے دروازے توڑ کر 
میرے گھر کا قیمتی سامان ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی اہلکار چرا کر لے گئے ہیں 
پولیس انتظامیہ ہماری کسی بھی جگہ کوئی شنوائی نہیں ہے ہمیں ہمارے جائز حقوق دیئے جائیں 
ہم نے اپنے جائز حقوق کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ 
عدالت سے لے کر ایف آئی اے اور نیب  تک کو ہم نے درخواستیں دی ہیں  
سیاسی مگر مچھوں کی وجہ سے اور یہاں کے وڈیروں اور ذاکر پٹواری کی ملی بھگت سے 
ہمیں ہمارے ہی ذاتی زمین سے بے دخل کردیا گیا 
کی بیوہ عورتیں جو پاکستان بننے سے پہلے یہاں اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ رہائش پذیر ہیں 
ہاؤسنگ سوسائٹی کے غنڈوں نے ان کا سارا سامان اٹھا کر باہر پھینک کر ان کے گھر کو مکمل طور پر توڑ دیا 

سوسائٹی کی غنڈہ گردی مقامی مکینوں کے گھر جانے والے تمام راستے 
ہیوی مشینری لگا کر ان رستوں کی کھدائی کر کے بڑے بڑے نالے بنا دیے گئے ہیں 
تاکہ یہاں کے مقامی لوگ تنگ آ کر یہ گھر چھوڑ کر یہاں سے بھاگ جائیں 

ضلعی انتظامیہ اور وزیراعظم کے ناک کے نیچے بڑے پیمانے پر لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا 
مقامی وڈیروں  اور سیاسی لوگوں لوگوں کی ملی بھگت اور مسلسل ہٹ دھرمی کی وجہ سے 
آج یہاں کی مقامی آبادی بے گھر ہو چکی ہے 
سی ڈی اے اور ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف متاثرین نے شدید نعرے بازی کی 
ڈائریکٹر کے خلاف مردہ باد کے نعرے اور ذاکر پٹواری کے خلاف بھی مردہ باد کے نعرے 
ضلعی انتظامیہ اس کا مناسب حال تلاش کرکے مقامی لوگوں کے جو جائز حقوق بنتے ہیں ان کو دے دیں 
تاکہ کسی بڑے حادثات سے بچا جا سکے

Post a Comment

0 Comments