اسلام آباد ،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور پی ڈبلیو ڈی کے تاجران نے آج سی ڈی اے کی طرف سے پلازوں کو سیل کرنے پہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور پی ڈبلیو ڈی کے تاجران نے آج سی ڈی اے کی طرف سے پلازوں کو سیل کرنے پہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

اسلام آباد ،نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور پی ڈبلیو ڈی کے تاجران نے آج سی ڈی اے کی طرف سے پلازوں کو سیل کرنے پہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا  
احتجاج میں کم و بیش پانچ ہزار کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی ۔جن کی سربراہی انجمن تاجران پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے نائب صدر ظہیر عباس کر رہے تھے ۔ ۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزدوروں اور تاجران کا کہنا تھا کہ پلازوں کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا ہے اور تقریبا تین ہفتوں سے ان کا روزگار بند ہونے کی وجہ سے گھر میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے۔ 
کیونکہ دارالحکومت اسلام آباد میں زیادہ تر کاروبار کے سلسلے میں لوگ نواحی علاقوں سے آتے ہیں اور ان نواحی علاقوں میں زیادہ تر تعداد ان لوگوں کی ہے جن کے علاقے سیلاب سے متاثر شدہ ہیں۔  لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو سیلاب نے ہمارے گھر بار میں تباہی مچائی ہوئی ہے ہمارے سر سے چھت چھن چکی ہے ہمارے مویشی سیلاب کے پانی کی نذر ہو چکے ہیں ہمارے گھر کے کئی کئی افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور دوسری طرف ہم لوگ جو گھر بار سے باہر ہیں ان کے کاروبار بھی بند ہو چکے ہیں۔ اور بند ہونے کی وجہ سے نہ صرف ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے  بلکہ جو ہمارے متاثرین گھرانے ہیں ان کی امید بھی گل ہونے کو ہے۔ پلازہ مالکان نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 12 سال پہلے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سوسائٹی کو پلازوں کے کمرشل ہونے کے پیسے ادا کرکے پلازوں کو کمرشل کیا کروایا تھا۔ ان کے پاس پلازوں کے کمرشل ہونے کے کاغذات بھی موجود ہیں جس پر سائٹی کے ایم ڈی کے دستخط بھی موجود ہیں۔ پلازوں کی غیر قانونی طور پر سیل ہونے سے کم و بیش پچاس ہزار کے قریب افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔  تمام افراد کا حکومت وقت سے اور عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ پلازوں کو فی الفور عوام کے روزگار کے لئے کھولا جائے تاکہ یہ تمام افراد اپنے اپنے گھروں کا چولہا جلا سکیں۔

Post a Comment

0 Comments