اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری اور جرائم کے انسداد کے لیے بڑے پیمانے پر موثرکریک ڈاون بددستور جاری،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری اور جرائم کے انسداد کے لیے بڑے پیمانے پر موثرکریک ڈاون بددستور جاری،


                    
  ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی  اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران13جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کرلیا گیا،کوہسار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم نعمان مسیح کو گرفتار کرکے 450گرام چرس برآمدکر لی، گولڑہ پولیس نے ملزم اکرام کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے خنجر برآمد کرلیا، ما ر گلہ پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم محمد حا رث کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1125گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، کھنہ پولیس نے ملزم نو اب خا ن کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، سبزی منڈی پولیس نے ملزم نادر خا ن سے 1120گر ام چرس برآمد کرلی،نو ن پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم جا وید اور ملزمہ گل بی بی کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 2075 گر ام چرس برآمد کرلی، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ کورال، گولڑہ، بنی گالہ پولیس ٹیم نے مختلف علاقوں سے پا نچ مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پراطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments