اسلام آباد ہائی کورٹصحافیوں کو ملک بھر میں ہراساں کرنے کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائی کورٹصحافیوں کو ملک بھر میں ہراساں کرنے کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ
صحافیوں کو ملک بھر میں ہراساں کرنے کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی

پی ایف یو جے قیادت وکیل شاہ خاور کے ساتھ عدالت پیش ہوئے 

کچھ چار جانے مانے صحافیوں نے کہا کہ میری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہے، عدالت

پھر سے واضح کردو کہ اس عدالت کے خلاف جتنا کمپین کرنا ہے کرے کوئی فرق نہیں پڑتا، چیف جسٹس

ہر قسم کی کمپین چلائی گئی اور چلاتے ہیں مگر یہ عدالت متاثر نہیں ہوتی، عدالت

سچ نے ایک دن باہر ہی انا ہے، چیف جسٹس

صحافیوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ جو کررہے ہیں کیا وہ درست ہیں؟ عدالت

ہر عدالت کی رپیوٹ ان کے فیصلوں اور کنڈکٹ سے ہوتی ہے ، عدالت

کسی جج کا کچھ چھپتا نہیں، کورٹ رپورٹرز بہتر جانتے ہیں، چیف جسٹس

جس نے جو کرنا ہے کرے فرق کوئی نہیں پڑتا، مگر سوچیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، عدالت

کاشف عباسی یہاں موجود ہیں انہوں نے اس عدالت پر بھرپور تنقید کی، عدالت

آپ اس عدالت پر جتنا تنقید کرے اس عدالت کو خوشی ہوتی ہے، چیف جسٹس

عدالت تنقید سے کبھی کسی کو نہیں روکے گی، مگر صحافی صرف اتنا بتائے کہ یہ عدالت کس طرف ہے، چیف جسٹس

بڑے صحافی مجھے بتا رہے ہیں جس چیز کا مجھے نہیں پتہ، مگر وہ قوم کو بتا رہے ہیں، چیف جسٹس

وقت اور تاریخ بتائے گی کہ یہ عدالت کس طرف ہے، چیف جسٹس

نہ یہ عدالت پہلے کسی چیز سے متاثر ہوئی اور نہ اب ہوگی، چیف جسٹس

میرے خیال میں یہ واحد عدالت ہے جس پر ہر قسم کی کمپین چلائی گئی، عدالت

تنقید اس عدالت کی طاقت ہے، چیف جسٹس


صحافیوں پر کراچی اور اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے، شاہ خاور

درخواست گزار کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا اور پھر عدالت نے ڈسچارج کیا، شاہ خاور

اس عدالت کو تین سالوں سے لگ رہا ہے کہ صحافی ہی اس ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، چیف جسٹس


آج تک ہم آئین کو مکمل طور پر بحال نہ کرسکیں، چیف جسٹس

اگر اس ملک میں آئین مکمل طور پر بحال ہو تو سب کچھ ٹھیک ہوگا، چیف جسٹس

آپ نے فیصلہ دیا تھا کہ صحافیوں کے حوالے سے ایف آئی اے اور پی ایف یو جے معاملات دیکھے، افضل بٹ 

آپکا وہی فیصلہ بیچ آگیا کہ اب دوسری جگہ پر مقدمات ہورہے ہیں، افضل بٹ 

ایک صحافی کو پولیس نے گرفتار کیا پانچ دن تشدد کرکے پاس رکھا، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن

پولیس نے پھر صحافی کو ایف آئی اے کو دیا پھر پانچ دن وہاں رہا، صدر آئی ایچ سی جے اے 

یہ حکومت ہی ہے جو یہ سب کررہی ہے، صدر آئی ایچ سی جے اے

اسی وجہ سے آپ اس عدالت کو نہیں چھوڑ رہے ہیں، چیف جسٹس

صحافیوں کو اٹھایا جارہا ہے ، دبایا جارہا ہے، اس معاملے کو روکے، افضل بٹ

اقوام متحدہ سے رپٹ آیا اور وہ سارے صحافیوں کے حوالے سے کیسسز سے متعلق ہے، عدالت

جن کیسسز کے حوالے دئیے گئے اتفاق سے وہ سارے کیسسز اس عدالت میں زیر سماعت ہیں، عدالت

اس خط میں مطیع اللہ جان، اسد طور، ابصار عالم، گل بخاری و دیگر کے نام تھے، عدالت

صابر شاکر اور ارشد شریف بھی ایگزائل میں اس ملک سے چلے گئے، لالا اسد پٹھان 

اس خط میں یہ نام ہے کیونکہ وہ 2021 میں آیا تھا اب نیا کوئی خط آئے تو اس میں شاید یہ نام ہو، عدالت

اس معاملے پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن، پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت کو سوچنا ہوگا، عدالت

اقوام متحدہ ہمیں یہ سب کیوں بتا رہا ہے، عدالت

کیا کوئی چیف ایگزیکٹو کہہ سکتا ہے کہ ہمیں ان چیزوں کا نہیں پتہ، عدالت

تین سال کہتے رہے یہ عدالت کسی کا دوست ہے اب دوستی تبدیل ہوگئی تو کہتے ہیں کسی اور کا دوست ہے، عدالت

آپ کو عدالت ہی نہیں آنا چاہیے وفاقی حکومت کو یہ معاملہ دیکھنا چاہیے، عدالت

لکھ کر دے کہ یہ ریاست نہیں ہے ختم ہو گئی ہے، عدالت کا اظہار برہمی

اقوام متحدہ کا رپٹ وار والا خط ان سب کے لیے بہت ہے، عدالت

کیا موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ رپٹ وار کا ایک اور خط ہمارے پاس ائے، عدالت

آئین کی بحالی کے لئے فریڈم آف سپیچ پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، عدالت

اس عدالت کے حوالے سے ہمیشہ غلط کمپئین چلائی گئی ہیں، عدالت

آپ کے حوالے اچھی باتیں بھی ہوتی رہی، آپ کے آنے کا ہی انتظار تھا، اینکر کاشف عباسی

پانچ تاریخ تک ان کو منع کرے کہ کسی کو گرفتار نہ کرے، افضل بٹ 

عدالت ایسی کوئی بلنکٹ آرڈر جاری نہیں کرسکتی، عدالت

وزارتِ داخلہ سے صحافیوں سے متعلق مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا جائے، شاہ خاور

اس عدالت کا دائرہ اختیار صوبائی حکومتوں تک تو نہیں ہیں، عدالت

یہ عدالت وفاقی وزارت داخلہ سے ریکارڈ منگوا لیں، شاہ خاور

آپ وہ لسٹ بتائے کہ کونسے صحافی ہیں جن کے ساتھ ایسے واقعات ہورہے ہیں، عدالت

ایگزیکٹو بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوگئے، عدالت

صحافیوں کو ملک بھر میں گرفتار اور ہراساں کیا جارہا ہے، عدالت

Post a Comment

0 Comments